اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ اونیت کور کی 'نامناسب تصویر' کو لائیک کرنے سے متعلق راکل پریت سنگھ نے بھی سخت ردعمل دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے اونیت کور کی تصویر پر کیے گئے لائیک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایک اتنی معمولی سی بات کو غیر ضروری طور پر خبروں کی زینت بنایا گیا، یہ حیران کُن ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک اتفاقی لائیک بھی بڑا مسئلہ بناسکتا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں سنجیدہ معاملات کو نظرانداز کردیا جاتا ہے اور بےمعنی چیزیں شہ سرخیوں میں آجاتی ہیں، یہ نہایتی واقعی افسوسناک ہے"۔
مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں"
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک معمولی سے لائیک نے ویرات کوہلی جیسے اسٹار کو بھی وضاحت دینے پر مجبور کیا۔
مزید پڑھیں: اسپورٹس پریزینٹر کی آئی پی ایل میں کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کی خبریں
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ جب کوئی انسٹا فیڈ کلئیر کررہا ہو تو الگورتھم کی وجہ سے لائیک ہوگیا ہو لیکن غیر ضروری قیاس آرائیاں معاملہ خراب کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اونیت کور کی ایک تصویر پر ویرات کوہلی کے لائیک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی، جس پر کوہلی کو وضاحت پیش کرنا پڑی، انکا کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اونیت کور کی ویرات کوہلی
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔