پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحر تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی(این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط اروائیوں میں حصہ لیا۔
مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے مختلف بندر گاہوں کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی بندر گاہوں اور بحری تنصیبات کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ اقتصادی ترقی کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔ یہ مشقیں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتوں میں بتدریج جدت لا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ... مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر روایتی خطرات پاک بحریہ مشقوں کا
پڑھیں:
سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، گریڈ 19کے ڈائریکٹر عبدالرزاق کو ڈی جی سیوک مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا چارج سونپ دیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھری (انوائرمنٹ ) اویس منظور تارڑ کو ڈی جی انوائرمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر نبیل احمد میمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھری (انوائرمنٹ ) کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت کے درمیان 25ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل، پی ٹی آئی پرانی قیادت کی ریلیز عمران خان تحریک چلانے کیلئے ملاقات ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم