پاک بحریہ نے پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے دو روزہ مشقوں کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق مشقوں کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔بندگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔

ان مشقوں میں پاک میرینز اور ایس ایس جی (این) کے علاوہ نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔

قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلا تعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار

پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (ارمان یوسف )پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار کرلیا گیا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گلیشیئرز کے تحفظ کی پالیسی فریم ورک کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے مشاورت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی فریم ورک کے تحت گلیشیئرز کے تحفظ پر آنے والی فنڈنگ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے بعد پالیسی کی سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ دستیاب ابتدائی مسودے کے مطابق پاکستان میں گلیشیئرز گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، دیر، سوات اور چترال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہیں، یہ گلیشیئرز پاکستان کی پانی کی فراہمی، ماحولیاتی توازن اور حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم ہیں، پاکستان میں برف اور گلیشیئرز کا پگھلنا دریائے سندھ کے بہا وکا تقریبا نصف حصہ بناتا ہے۔دریائے سندھ 26 کروڑ سے زائد افراد کی زندگی، زراعت اور خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے

پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ اور آبی وسائل کی حفاظت کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی تبدیلی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاو کے شعبوں میں مضبوط اشتراک ضروری قرار دیا گیا ہے، قومی ماحولیاتی، پانی، خوراک اور آفات سے بچاو کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔ فریم ورک میں وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر ہم آہنگی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے، پالیسی کے تحت وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔فریم ورک کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور بین الشعبہ جاتی روابط سے گلیشیئرز کا تحفظ ممکن ہے، ہم آہنگ پالیسیوں سے کمزور طبقات کا تحفظ اور موسمیاتی لچک میں اضافہ ممکن قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، وفاقی وزیر کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کےلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار
  • پاک بحریہ کی خطرے سے نمٹنے کیلئے بڑی بندرگاہوں پر مشقیں، مقصد حربی حکمت عملی کو جانچنا تھا، ترجمان
  • پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
  • پاک بحریہ کا ملکی بڑی بندرگاہوں پر 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کی مشقیں
  • روسی بحریہ کے وفد کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
  • پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کیلئے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد