گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
گلگت (سب نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر کے گاوں گبر سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے مزمل کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان کے مطابق یہ 7 سال بعد گلگت بلتستان میں سامنے آنے والا پہلا پولیو کیس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق گبر گاوں سے ہے اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے بھی پولیو وائرس کی لیبارٹری تصدیق کر دی ہے۔ جس علاقے سے یہ پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا تعلق بھی اسی گاوں گبر سے ہے، جس سے علاقے میں صحت عامہ سے متعلق تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت نے فوری طور پر انسدادِ پولیو مہم کو موثر بنانے اور ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلا کو روکا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ وزیرخزانہ کا اپسوس صارف اعتماد سروے میں عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم یوکرین کا روسی ائیر بیس پر بڑا حملہ، 40سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعوی پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ریلیز سے پہلے ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اس تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے شو کی میزبانی کرنے والی عائشہ عمر کہا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ رشتہ ازدواج پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی تلاش کرنے پر مبنی ہے۔
عائشہ نے کہا کہ شو میں پہلے سے کوئی جوڑے طے نہیں ہیں بلکہ شرکاء شو کے دوران میل جول کے ذریعے تعلقات بنائیں گے جس کا واحد مقصد شادی ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ رئیلٹی شو ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ تاہم عوام کی جانب سے اس قسم کے شو پر پابندی کا مطالبہ تاحال جاری ہے۔