ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پنجاب پولیس نے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی کی تو دہشتگرد پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوگئے۔ تاہم مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے 4 امن دشمنوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس جلد از جلد دیگر شرپسند عناصر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جائےگی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں میانوالی: پنجاب پولیس نے خوارج کے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد ہلاک
اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب پولیس دہشتگرد ہلاک ڈی جی خان فتنہ الخوارج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس دہشتگرد ہلاک ڈی جی خان فتنہ الخوارج وی نیوز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے پنجاب پولیس پولیس نے
پڑھیں:
رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
رحیم یار خان:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کریمینلز کے خلاف جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے اغوا ہونے والے دو مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے ہیں، علی اصغر گجر اور قربان ڈیتھا کو ڈاکوؤں نے ڈیڑھ ماہ قبل اسلحے کی نوک پر اغوا کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران اغوا کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔