پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوراجی دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیااور 4 خوارجی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا، آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گرد
پڑھیں:
قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
سٹی 42: قلات، بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مزید کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں چار مزید دہشتگرد واصل جہنم کردیے
بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے مزید چار کارندے ہلاک کیے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن میں علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بلوچستان میں امن دشمن بھارتی عزائم ایک بار پھر ناکام ہوگئے ،قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہے
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے دشمنوں کا ہر وار ناکام بنانے کا عزم کیا