بلوچ عوام نے قومی وحدت کیلئے تاریخی کردار ادا کیا:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو معاشرتی جگہ نہیں ملنے دینی چاہیے۔ اور ریاستی ادارے عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے بڑے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیئیں۔ بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ بلوچستان میں ہائبرڈ خطرات کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔