ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق داعش سے منسلک ابو یاسر الترکی کو پاک افغان بارڈر سے حراست میں لیا گیا، ابو یاسر کی گرفتاری میں پاکستانی سکیورٹی حکام نے مدد کی۔
رپورٹ کے مطابق ابو یاسر الترکی میوزک کنسرٹ پر حملوں میں ملوث تھا، وہ دہشت گردوں کو یورپی سے افغانستان منتقل کرنے میں مدد کرتا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کیا تھا، جسے امریکا 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران ایبی گیٹ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کانگریس سے خطاب میں اس بات پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے... عمر ایوب کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز جنسی ہراسگی شکایت، ثبوت فراہم کرنا ٹیچر کی ذمہ داری، وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی کا حکمنامہ کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی طلبا پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں: کور کمانڈرز
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
سٹی 42 : شہرِ قائد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، جہاں سے ایس آر اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے ۔ اِن کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا، دونوں سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا