چند گھنٹوں کے دوران 5 جھٹکے، کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لانڈھی اور ملیر سمیت کراچی کے مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات سے اب تک 5 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، پیر کی صبح 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لانڈھی کے علاقے قائدآباد کے قریب تھا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکے 10 بجکر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے، چیف میٹرولجسٹ امیر حیدر نے زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے وی نیوز کو بتایا کہ کوئی بھی فالٹ لائن جب فعال ہوتی ہے تو وہاں جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔
’لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ اسکی شدت میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ کمی آرہی ہے، گزشتہ 100 برس سے سعودآباد کی یہ فالٹ لائن متحرک ہے، کراچی خطرے میں نہیں اب تک کے 5 جھٹکوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔‘
یہ بھی پڑھیں:
چیف میٹرولجسٹ امیر حیدر کے مطابق جاپانی ماہرین 1992 سے پاکستان کی اس فالٹ لائن پر کام کر رہے ہیں، یہ فالٹ بھی پاکستانی اور جاپانی ماہرین نے مل کر تلاش کی ہے، مزید زلزلے کی جھٹکوں کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
امیر حیدر کے مطابق کراچی میں فالٹ لائن کی بات کی جائے تو یہ موسمیات والے روڈ سے ہوتی ہوئی ملیر کی طرف جاتی ہے جو کہ ایکٹو فالٹ لائن ہے، اس وقت یہ زیادہ ایکٹو ہو گئی ہے جس کی وجہ سے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اس فالٹ لائن پر پاکستانی اور جاپانیز ماہرین عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں جو بلوچستان تک جاتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر کے مطابق کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلےکے مجموعی طور پر 5 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھکٹے سے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں:
کراچی میں کل شام 5 بجکر33منٹ پربھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسکی شدت 3.
یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، جن کی نوعیت معمولی قرار دی جاتی ہے، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں، ان دونوں لائنز میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔
’کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے رہتےہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے ممکنہ جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان جھٹکے ریکٹر اسکیل زلزلہ پیما مرکز زلزلے سعودآباد فالٹ لائن کراچی کیرتھر لانڈھی ملیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جھٹکے ریکٹر اسکیل زلزلہ پیما مرکز زلزلے فالٹ لائن کراچی کیرتھر لانڈھی ملیر جھٹکے محسوس کیے زلزلے کے جھٹکے کے مطابق کے قریب کی شدت
پڑھیں:
غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والے کیوں نہیں، ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے، کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں آنے سے پہلے اور بعد کے معاملات الگ الگ ہیں، اسمبلی میں تقریر ، پارلیمانی روایات کو پسند کرتا ہوں، کیا صرف آپ کی گالی دینا ہی صلاحیت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ جس سے نوازشریف گھر گیا یہ اچھا فیصلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں بالکل واضح لکھا ہے کہ ممبران کی جانب سے حلف کی خلاف ورزی پر اسپیکر الیکشن کمیشن کو نااہلی کےلیے ریفرنس بھیجے گا، پینتیس سال سے غنڈہ گردی کو بریک لگنی چاہیئے، تیس دن کے اندر اندر فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا حسن بات چیت ہے، حکومت و اپوزیشن سے کہوں گا الفاظ کی حرمت کو مت بھولیں سیاست بات چیت کا نام ہے مرنے مارنے کا نام نہیں ہے، غلط بیانی پر وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔