اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے روک دیا۔
وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے سامنے بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات کے معاملے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے متعدد کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلاء اور نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، عدالت نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دن کی ٹائم لائن دی تھی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ایکٹ 2025 اسٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی سے پھر یہ بل پارلیمنٹ آئے گا اور اس پر بحث ہوگی۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ترمیم کتنے عرصے میں ہوجائے گی؟
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ 26یں آئینی ترمیم تو جلد ہوگئی تھی، یہ والی ترمیم بھی جلد ہوگی یا سست؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا ہے کہ یہ ترمیم بھی جلد ہی ہو جائے گی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی ٹیکس کیسے بڑھ سکتا ہے؟
جسٹس کیانی نے کہا کہ مقامی حکومت کے منتخب ہونے تک پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح لاگو رہے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل میونسپل کارپوریشن بلدیاتی انتخابات پراپرٹی ٹیکس
پڑھیں:
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔