امریکہ، کولوراڈو میں یہودیوں کے اجتماع پر حملہ، کم از کم 8 افراد جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سی این این کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اتوار کو ایک شخص نے یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر شعلہ پھینکنے والے ہتھیار (فلیم تھروور) اور پیٹرول بموں سے حملہ کر کے لوگوں کو آگ لگا دی۔ اسلام ٹائمز۔ مریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں حماس کے ہاتھوں یرغمال یہودیوں کے حق میں منعقدہ اجتماع پر پیٹرول بم کے حملوں میں کم از کم 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اتوار کو ایک شخص نے یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر شعلہ پھینکنے والے ہتھیار (فلیم تھروور) اور پیٹرول بموں سے حملہ کر کے لوگوں کو آگ لگا دی۔
اس حملے میں 4 خواتین اور 4 مردوں سمیت کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 52 سے 88 سال کے درمیان ہیں، حملہ آور کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایف بی آئی نے حملہ آور کی شناخت محمد صابری سلیمان کے طور پر کی ہے اور بتایا کہ اس نے حملے کے دوران فلسطین کو آزاد کرو کا نعرہ لگایا، یہ حملہ ایک ہفتہ وار اجتماع کے دوران ہوا تھا جس میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی حمایت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی جلد ان کے جسم سے پگھل چکی ہے۔
عینی شاہد برائن ایچ نے سی این این کو بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان باہر کھانے میں مصروف تھے جب ایک عورت قریب ہی واقع کاؤنٹی کورٹ ہاؤس سے تقریباً 100 گز کی دوری سے بھاگتی ہوئی آئی اور انہیں خبردار کیا کہ ایک شخص لوگوں پر آگ پھینک رہا ہے۔ فوراً ہی برائن اٹھے اور صحن کی طرف دوڑے، جہاں انہوں نے مشتبہ شخص کو اپنی پیٹھ پر ایک ٹینک اٹھائے دیکھا جو کسی باغبانی میں استعمال ہونے والے کیمیکل اسپرے جیسے لگ رہا تھا، انہوں نے مولوٹوف کوکٹیلز (پیٹرول بم) بھی دیکھے۔
برائن نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ بوتلوں سے کپڑا نکلا ہوا ہے، اور فوراً اندازہ ہو گیا کہ یہ مولوٹوف کوکٹیل ہے، ایک پہلے ہی ہمارے سامنے پھٹ چکا تھا، انہوں نے فوراً 911 پر کال کی۔ واقعے کے بعد وائرل ویڈیو میں حملہ آور کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس نے شرٹ اتاری ہوئی ہے اور زور زور سے نعرے لگا رہا کہ صہیونیوں کا خاتمہ کرو!، فلسطین کو آزاد کرو! اور یہ قاتل ہیں!، اس کے ہاتھ میں دو بوتلیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ عینی شاہدین کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سلیمان الکحل چھڑک رہا ہے اور وہ مولوٹوف کوکٹیلز بنا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملہ آور
پڑھیں:
مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ
ملک میں جاری شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد بارشوں سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 221 ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 470 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 24 مکانات مکمل اور 168 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 40 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہوئے، صوبے میں 78 مکانات مکمل جبکہ 142 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ سندھ میں 22 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، یہاں 33 مکانات مکمل اور 54 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں نے 16 افراد کی جان لے لی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 8 مکانات مکمل اور 56 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 66 مکانات مکمل اور 71 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔آزاد کشمیر میں بارش کے باعث 1 شخص جان سے گیا جبکہ 6 زخمی ہوئے، یہاں 17 مکانات مکمل اور 75 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، 35 مکانات جزوی اور ایک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک علاقوں سے دور رہیں۔