بیجنگ :رواں سال چین کے  “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کا اختتامی سال ہے، اور تمام اہم منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شینیانگ سے چانگبائی پہاڑ  تک ہائی اسپیڈ ریلوے نے مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایڈجسٹمنٹ کا آغاز کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس  ہائی اسپیڈ ریلوے کا افتتاحی آپریشن قریب ہے۔ 430 کلومیٹر طویل اور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ریلوے لائن دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 3 گھنٹے 26 منٹ سے گھٹا کر ڈیڑھ گھنٹہ کر دے گی۔صوبہ گوانگ تنگ میں، ملک کے سب سے بڑے ریلوے لاجسٹکس مرکز “شینزین پنگہو نان جامع لاجسٹکس مرکز منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا اسٹیل فریم ورک مکمل ہو چکا ہے، اور اب اندرونی الیکٹریکل انسٹالیشن کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے پہلے قومی لاجسٹکس مراکز میں سے ایک، یہ منصوبہ مکمل ہونے پر ایشیا کا سب سے بڑا “روڈ، ریل اور میری ٹائم” ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن مرکز بن جائے گا۔آبی ذخائر کے شعبے میں، صوبہ شان ڈونگ کے لین ای شہر میں واقع دریائے  مینگ ہی کے  شوانگہو ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔  اس ڈیم کی کل گنجائش 138 ملین کیوبک میٹر ہے۔ 2026 کے آخر تک مکمل ہونے والا یہ منصوبہ لین ای میں سیلاب کے دباؤ کو کم کرے گا اور دو  ہزار ایکڑ زرعی زمین کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ

کوئٹہ:

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم