—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔

عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کروایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ نہیں پڑھا، اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہا ہوں، میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں، میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ دعوے پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ تصدیق موجود ہے، تفصیلات تکنیکی بات ہے جس کا مجھے علم نہیں، میں نے بیان حلفی داخل کرنے سے قبل عدالت میں دعوے کی حمایت میں کوئی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کروایا تھا، میں دعوے کی تائید میں کوئی زبانی بیان ریکارڈ نہیں کروانا چاہتا۔

جس کے بعد شہباز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیر ضروری سوال پوچھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شہباز شریف

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹیفکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل نوٹی فکیشن منسوخ، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی