فتح جنگ: گراں فروشی اور ناقص اشیاء پر کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فتح جنگ: گراں فروشی اور ناقص اشیاء پر کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
فتح جنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن اور فلاحی ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحصیل فتح جنگ میں گراں فروشی اور عوامی شکایات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا، جن میں کوہاٹ روڈ، اٹک روڈ اور فتح جنگ چوک شامل ہیں۔کارروائی کے دوران بارہا وارننگ دیے جانے کے باوجود زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والے سبزی فروش کے خلاف کارروائی کی گئی، گلے سڑے پھل و سبزیاں تلف کر دی گئیں، بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور موقع پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
اسی طرح مین کوہاٹ روڈ پر ویگن سٹینڈ کے اطراف غیر قانونی تجاوزات اور سڑک بلاک کرنے پر متعدد بار انتباہ کے بعد سخت کارروائی کی گئی۔ ویگن مالکان کو جرمانہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی واضح ہدایات پر یہ کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو گراں فروشی، ملاوٹ اور ٹریفک مسائل سے نجات دلوائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی جاری رکھیں تاکہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے: مریم نواز عید الاضحیٰ: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتح جنگ
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے بھاری جرمانوں پر مبنی ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کو باقاعدہ طور پر سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بعد دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی اس نظام کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں جرمانوں کی شرح میں ناانصافی قابلِ قبول نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
دوسری جانب ماہرین قانون نے بھی اس نظام پر کئی بنیادی اور تکنیکی سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ جدید نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اسٹریٹ کرمنلز کو کیوں نہیں پکڑا جا سکتا؟ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ نظام شہریوں کی حفاظت کے بجائے حکومت کی آمدنی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ماہرین نے اس چالان نظام کے تحت آن لائن فراڈ شروع ہونے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور جرمانوں کے خلاف اپیل کے مشکل طریقہ کار پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ای چالان سے حاصل ہونے والا ریونیو کہاں خرچ کیا جائے گا، اس بارے میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔