ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میںرواں سال کے مقابلے 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے،آئندہ مالی سال میں 1500ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھے جانے کی توقع تھی ،معاشی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے ۔
پیر کو پی ایس ڈی پی بجٹ میں کٹوتی پراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی بنیاد فراہم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے، مقامی پیداوار میں اضافے،روزگار کی فراہمی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ممکن ہے ، حکومت دفاع،تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کو یقینی بنائے ،حکومت بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف ، تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتح جنگ: گراں فروشی اور ناقص اشیاء پر کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا نصف سے زائد بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا، 118 سے زائد منصوبے بند کردیے، وفاقی وزیر کراچی؛نجی کمپنی کے سی ای او سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، مقدمہ درج ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اصلاحات کےلئے انتھک محنت کررہے ہیں، وزیراعظم بجٹ میں بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترقیاتی بجٹ میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔