حکومت سنگین غلطی کے ازالے کیلئے غیر شرعی بل واپس لے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت سنگین غلطی کے ازالے کےلیے غیر شرعی بل واپس لے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت میں پورے حصہ دار ہیں، دونوں جماعتیں نورا کشتی سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون سازی کے خلاف یک آواز ہیں، تمام دینی جماعتوں اور اسلامی اسکالرز کا عید کے بعد مشترکہ اجلاس ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کر کے آئین سے بغاوت کر رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کا صریحاً مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔