اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔
ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.
پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ 6 سال تک پاکستان میں مہنگائی کی کیا شرح رہے گی، اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں مہنگائی کی شرح
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔