لاہور:  پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر بڑے طعنے ملتے تھے۔
ندیم افضل چن نے کہاکہ پنجاب میں پی پی پی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، انتخابی مہم میں لوگ کہتے تھے آپ حکومت کے اتحادی ہیں ، ان کےساتھ چلیں یا خلاف، لوگ کہتے تھے کہ آپ ن لیگ کو چھوڑ دیں ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کا جو ساتھ دیتا ہے پبلک ان کو ووٹ نہیں دیتی، میں سمجھتا تھا وزیراعلیٰ کام کررہی ہیں اربوں روپے لگارہی ہیں لیکن یہ تمام دکھانے کے لئے ہے، کسان کی تین فصلیں رل گئی ہیں، پنجاب زراعت پر منحصر کرتا ہے، لوگوں کی مشکلات ہیں ، لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا لیکن ن لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی پینتالیس ہزار ووٹ بنالیتے،جو کہتے ہیں الیکشن جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو لیکن الیکشن فیئر نہیں ہیں یہ پولنگ باکس بھی اٹھا کر لے گئے، اس الیکشن سے اگلے الیکشن کی جہدوجہد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو مشکلات میں کیوں ڈالتا ہے، لیٹر جاری کردیا کرے، اگر ہم سے کوئی ثبوت مانگے تو دکھا دیں گے، ہمارے پاس جواب نہیں تھا ہسپتال کیوں پرائیویٹائز ہورہے ہیں، پی پی پی ایک جمہوری جماعت ہے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع

ویب ڈیسک: پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں کام کی جگہوں پر کم از کم اجرت اور پنجاب پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت ایکٹ 2019 (OSH ایکٹ) کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی ہے۔

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر (لاہور ساؤتھ) ندیم اختر کے مطابق محکمہ محنت کی ٹیمیں فیکٹریوں، ورکشاپس اور دیگر اداروں کا اچانک معائنہ کر رہی ہیں جہاں ہاتھ سے مزدوری کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر محنت کی ہدایات کے مطابق کارکنوں کو منصفانہ اجرت اور محفوظ و صحت مند کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

ندیم اختر نے کہا کہ کسی بھی آجر کو کارکنوں کو کم تنخواہ دینے یا ان کی حفاظت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور افسران کو سخت نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 سے ستمبر 2025 تک مہم کے تحت مجموعی طور پر 1,330 فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 707 فیکٹریاں لیبر قوانین کی پاسداری کرتی پائی گئیں جبکہ 623 فیکٹریوں کے خلاف کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے، حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی اور کارکنوں کے لیے حفاظتی آلات کی کمی پر قانونی کارروائی کی گئی۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

ندیم اختر نے بتایا کہ OSH ایکٹ آجروں کو محفوظ کام کی جگہ، مناسب وینٹیلیشن، حفاظتی پوشاک، ہنگامی تیاری، حادثاتی رجسٹروں کی دیکھ بھال اور کارکنوں کے لیے تربیت فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔ لاہور اور دیگر اضلاع میں مکمل تعمیل ہونے تک انسپکشن جاری رہے گا اور قانون کی رضاکارانہ تعمیل کے لیے عوامی بیداری اور آجروں کی انجمنوں کے ساتھ تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان
  • افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  •  پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
  • انجری سے نجات، ارشد ندیم نے ورلڈ اسلامک گیمز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان