مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیا گیا اور عوامی ریلیف کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پنجاب کی پہلی نجی فضائی کمپنی ’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال کے اندر اسے شروع کرنے کا ہدف دیا۔
اجلاس میں کیے گئے چنیدہ اہم فیصلے درج ذیل ہیں:بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ قرار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قائداعظم تھرمل اور پنجاب تھرمل کمپنیز کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی
ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کا امکان
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
سمبڑیال ضمنی الیکشن جیتنے پر کابینہ نے مبارکباد دی
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے 400 ملین کی گرانٹ منظور
گندم کے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی ادائی مکمل، مزید 5 لاکھ کسانوں کو ادائی باقی
کسان کارڈ کے ذریعے 63 ارب فراہم، کھاد کی خریداری کے لیے 18 ارب خرچ
چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025 کی منظوری
ویپنگ سنٹرز بند کرنے اور ورکرز کے لیے حفاظتی کِٹس کی فراہمی کا حکم
9 ڈویژنز میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اور چارجنگ اسٹیشنز کی ہدایت
آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر ایکٹ 2025 کی منظوری
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا
نواز شریف میڈیکل سٹی کے لیے زمین کی منتقلی منظور، عالمی ادارے سے رابطہ
تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے 40 ارب روپے مختص
راشن کارڈ، بلاسود الیکٹرک ٹیکسی، اور چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری
لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی ہدایت
اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس حملے کے متاثرین کے لیے اسپیشل گرانٹ منظور
ایکو ٹورازم، بس شیلٹر اپگریڈیشن اور برقی بس ڈپو کے منصوبے منظور
فلور ملز اور لائسنس ہولڈرز کے لیے 100 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ اسکیم منظور
کاشتکاروں کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیدی نظام کی منظوری
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر پنجاب مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر پنجاب مریم نواز پنجاب مریم نواز کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ جدید کو ابلیشن طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کو ابلیشن ٹیکنالوجی دورہ چین کے دوران دیکھی گئی اور چینی حکام سے مکمل معلومات اور بریفنگ حاصل کی گئی۔ اس دوران ہواوے کی کمپنی کے ساتھ ہی ایم او یو بھی سائن کیا گیا تاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پنجاب میں متعارف کرائی جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5 مریضوں کا کو ابلیشن کے ذریعے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے، جس میں رانا محمد اصغر کے پیچیدہ جگر کے کینسر اور محمد اکرم کے پھیپھڑوں کے ٹیومر بھی شامل ہیں۔ 60 منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور اس طریقہ علاج سے صحت مند سیلز متاثر نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزید 5 مشینیں پنجاب کے دیگر شہروں، نشتر ملتان، راولپنڈی اور 3 نواز شریف کینسر اسپتالوں میں نصب کی جائیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کینسر کے علاج کے لیے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کیے جائیں گے اور ڈاکٹروں و اسٹاف کو جدید تربیت دی جائے گی تاکہ پنجاب کے عوام کے ساتھ دیگر صوبوں کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا عزم ہے اور پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کو ابلیشن سینٹر کینسر مریم نواز شریف مفت علاج