عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے۔
اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہاکہ بانی نے کہا ہے وہ آج سے پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف ہوں گے،پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے،ان کاکہناتھا کہ مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ ہیں،بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ بانی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں،اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا، بانی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے،تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی خود دیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی،احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا، ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں،اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، بانی نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی،ان کاکہناتھا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ہم نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دیا، مخصوص نشستوں پر عدالتیں فیصلہ نہیں کر رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی،اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیٹرن انچیف پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔