پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے۔مریم نواز نے بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ممکن ہے۔پنجاب کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاسنگ سوسائٹی فیز 2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دے دی، گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کیس کو کابینہ کے سامنے رکھا۔اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ سموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے، پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں فرنیچر اور آلات کی فرامی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ پنجاب کلین ایئر پروگرام، مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈز کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ لاہور میں بس سٹاپس کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کو چلانے اور نئے سہولت بازاروں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ، ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، شرجیل میمن کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوں میں کمی کیلئے کی منظوری دی گئی ٹیرف کم کرنے پنجاب حکومت اس کے علاوہ کا اعلان
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔