انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا، فون اٹھا کر بھارتی وزیر اعظم مودی سے کہا کہ نریندر سرنڈر۔ اور ’جی حضور‘ کہتے ہوئے مودی نے  ٹرمپ کے اشارے پر عمل کیا  کیونکہ انہیں سرینڈر والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے۔

یہ بھی پڑھیے مودی بھگوان کو بھی بتائیں گے کہ کائنات کیسے چلائی جاتی ہے، راہل گاندھی کا امریکا میں طنزیہ خطاب

کانگریس کے رہنما میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنی پارٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک سیکنڈ میں سرینڈر کر جاتے ہیں، تھوڑا سا دباؤ پڑے تو کہتے ہیں کہ بھیا! یہ لو سرینڈر۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی والوں کو میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ ان پر تھوڑا سا دباؤ ڈالو، انہیں تھوڑا سا دھکا مارو  تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔ آر ایس ایس کو شروع ہی سے سرینڈر کرنے کی عادت ہے۔

یہ بھی پڑھیے مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا، لوک سبھا سے بھی نااہل

انہوں نے کہا کہ ادھر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے فون اٹھایا اور کہا کہ مودی جی! کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر! ان کا کردار یہی ہے۔ یہ سب کے سب ایسے ہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت راہل گاندھی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت راہل گاندھی راہل گاندھی کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔

رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔

رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔

Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG

— Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025

انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے گا، مگر حکومت کے معاملے پر خاموش رہا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اگر دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل  کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • وی ایکسکلوسیو: مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا، وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی