نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، کورکمانڈر لاہور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورکمانڈر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔
شرکا سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا۔
کور کمانڈر نے عالمی اور علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو عیاں کر دیا۔
لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی میں آنا باعث اعزاز ہے اور یہاں سے ملنے والی محبتیں طلبا کا پیار یہ ناقابل فروش لمحہ ہیں۔
کورکمانڈر نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں، حالیہ جنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کی اہمیت کھل کر سامنے آئی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔