عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کے پی حکومت کا سیاحوں کی سہولت کیلیے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام، یخ تنگئی شانگلہ اور سمانہ اورکزئی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ گروپ بی کے 9ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کا ہدف واضح ہے کہ افغانستان کے خلاف عمدہ اسکور بنا کر میچ پر قابو پایا جائے۔
سعید حسن 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ تنزید حسن 19 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹ آف رنز 8.12 کے حساب سے بڑھایا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن
افغانستان کی جانب سے اعظم ظفرانفر اور ازمت اللہ عمرزائی بولنگ کر رہے ہیں، جنہوں نے ابھی تک وکٹ حاصل نہیں کی۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں بنگلہ دیش کا پارٹنرشپ 42 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان ایشیا کپ بنگلہ دیش