WE News:
2025-09-18@12:04:05 GMT

اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟

سعودی عرب میں حج ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سسٹم کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ  امسال مجموعی طور پر دنیا کی 62 فضائی کمپنیوں نے 71 ممالک کے 238 مقامات سے 3314 عازمین کو لے جانے والی حج پروازیں چلائیں۔

پیر کو مکہ مکرمہ میں حج میڈیا آپریشن سینٹر میں حج سیزن ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن سسٹم کے ترجمانوں کی طرف سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صالح الزوید نے بتایا کہ حجاج کا استقبال اعلیٰ سطحی آپریشنل انداز میں کیا گیا، اور اس کے نتیجے میں عازمین کو آمد اور نقل و حرکت میں سہولت میسر آئی۔

یہ بھی پڑھیے گرمی کی شدت: عازمین حج کے لیے متعلقہ وزیر کی خاص ہدایت

حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے بارے میں صالح الزوید نے بتایا کہ پورے سیزن میں 4,700 ٹرپس طے کیے گئے تھے جن میں 20 لاکھ مسافروں کی گنجائش تھی۔ اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسٹیشن اور مکہ مکرمہ کے درمیان ٹرپس کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 فیصد اضافہ ہوا، جو اوسطاً ایک ٹرپ فی گھنٹہ تک پہنچ گیا۔

انہوں نے بتایا کیا کہ اتوار تک حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے ذریعے 7  لاکھ مسافروں کو پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عازمین حج کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

مشعر ٹرین کے حوالے سے ترجمان نے تصدیق کی کہ 7 دنوں میں 20 لاکھ سے زائد مسافروں کو لے جانے کے لیے اس سیزن میں 2000 سے زائد ٹرپس چلائے جانے کی توقع ہے۔

صالح الزوید نے واضح کیا کہ مقدس مقامات پر روڈ کولنگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سڑک کی سطح کے درجہ حرارت کو 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں کارگر ثابت ہوئی ہے، خاص طور پر مسجد نمرہ اور مقدس مقامات کے آس پاس کے علاقوں میں۔

یہ بھی پڑھیے کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟

حج کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کے ترجمان سعد الشنبری نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور  دیگر مقدس مقامات پر 4G اور 5G کوریج 99 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا، جو کہ 264 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک ہوگئی۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں انٹرنیٹ کی رفتار 336 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

سعد الشنبری نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، مقدس مقامات اور مدینہ منورہ میں وائی فائی رسائی پوائنٹس امسال حج کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والوں کی شراکت کے ساتھ  10 ہزار سے زائد تک پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج 2025 سعودی عرب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گزشتہ سال کے مقابلے میں صالح الزوید مقدس مقامات نے بتایا کہ مکہ مکرمہ انہوں نے تک پہنچ کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔

پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پنجاب میں سیلاب سے 112 اموات، 47 لاکھ افراد متاثر، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب میں تباہ کن سیلاب: 112 جاں بحق، 47 لاکھ متاثر: پی ڈی ایم اے
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا