کراچی: ملیر جیل سے فرار 1 اور قیدی نے گرفتاری پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کی ملیر جیل سے گزشتہ روز فرار ہونے والے 1 اور قیدی نے گرفتاری پیش کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزم طلحہٰ کو اس کا بڑا بھائی گرفتاری کے لیے چاکیواڑہ تھانے لے کر پہنچا۔ ملزم چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں منشیات کے کیس میں گرفتار ہوا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملیر جیل سے فرار 90 قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں، 126 کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے، رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑا، 216 قیدی فرار ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے، قیدیوں نے جیل اسپتال، انٹرویو بوتھ، ای کورٹ اور مختلف شعبوں میں توڑ پھوڑ کی۔
ابتدائی رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 12 قیدی اور مختلف اسٹاف ارکان زخمی ہوئے، فرار ہونے کے دوران فائرنگ سے طاہر خان نامی قیدی ہلاک بھی ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔