Al Qamar Online:
2025-06-05@22:00:41 GMT

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT



اسلام آباد:

رواں مالی سال2024-25 کے 10 ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 ارب 14کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو پیش کردہ تحریری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے اپریل تک آئی ٹی برآمدات 3 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق اس دوران پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ اس بارے میں ترجمان وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات تمام خدمات میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل خدمات کے شعبے میں ابھرتا ہوا مرکز بنا رہے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان آئی ٹی برآمدات

پڑھیں:

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے کہ جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90 ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86 ہے۔

اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جولائی میں پیداوار میں 411,000 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، یہ تیسرا مسلسل مہینہ ہے جب اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ، عالمی بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے
  • پام آئل کی درآمدات میں اپریل کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ،شماریات بیورو
  • ملکی برآمدات میں اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ
  • نہ نیا ٹیکس نہ شرح میں اضافہ ، پنجاب کا سالانہ بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان
  • نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
  • سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26فیصد اضافہ
  • بجلی بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی 2 کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری، 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی، جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں: مریم نواز
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ