اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اقتصادی تعاون ایجنڈے سے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او ’ شنگھائی سپرٹ’ اور ایس سی او چارٹر کے مطابق علاقائی تعاون کو فروغ دینے، اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے ایک لازمی پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی انضمام میں تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور صلاحیت سازی کے پروگراموں جیسے اقدامات کی تجویز پیش کی جو تمام رکن ممالک کو باہمی فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔ فنانس ڈویژن کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ’ پاکستان اس (ایس سی او ڈیویلپمنٹ بینک) کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، یہ بینک بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی امداد کا ایک اہم ذریعہ فراہم کرے گا، جس سے علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بینک کو مستقبل بین ادارہ قرار دیا، جو اپنے کاموں میں ڈیجیٹل فنانس، فن ٹیک جدت، اور گرین فنانسنگ کے آلات کو شامل کرے گا۔ جدت کو فروغ ملے گا، اور جو ڈیجیٹل فنانس، ڈیجیٹل سلوشن اور گرین فنانسنگ میکانزم کو اپنے بنیادی کاموں میں ضم کرے گا۔ انہوں نے ایس سی او نیٹ ورک آف فنانشل تھنک ٹینکس کے فعال ہونے کا بھی خیرمقدم کیا، اسے ایک بروقت اقدام قرار دیا جو رکن ممالک کے درمیان شواہد پر مبنی تحقیق، سٹرٹیجک وژن، اور پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دے گا، اور جو ’ہماری مالی تعاون میں علاقائی تجزیہ اور سٹرٹیجک وژن کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی معیشت فی الحال متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، جن میں سست نمو، بڑھتی ہوئی عدم مساوات، اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس سی او انہوں نے کو فروغ کے لیے کرے گا

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف