ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پہنچے اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

 محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو سراہا۔ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹیگیشن عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی صدر کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی ڈی ایس پی سلیمان شاہ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انوسٹیگیشن ٹیمز کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی اور کہا کہ ویلڈن اسلام آباد پولیس آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں، وزیرداخلہ نے ڈیڈلائن دیدی

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے،اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز کو انتہائی قلیل مدت میں حل کیا۔ شاندار کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق اور ان کی پوری ٹیم خصوصی داد کی مستحق ہے۔

21 سال سے کانسٹیبل کے عہدے پر کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد و ضوابط کے تحت ترقی دینے کی ہدایت

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ اسلام آباد پولیس اسی جانفشانی اور جذبے سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے انوسٹیگیشن ٹیم کے کانسٹیبل رانا وسیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی خصوصی تعریف کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو 21 سال سے کانسٹیبل کے عہدے پر کام کرنے والے رانا وسیم کو قواعد و ضوابط کے تحت ترقی دینے کی ہدایت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد پولیس اندھے قتل پاکستان ثنا یوسف سردار فہیم محسن نقوی وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • ایران کی کامیابی میں وزیر اعظم کا کردار ہے، اس کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
  • ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سردار فہیم قتل کیس حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین ہے، وزیرداخلہ
  • محسن نقوی کا ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دینے کا اعلان
  • وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور طلال چودھری کا اسلام آباد کی 14 برس زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
  • وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت
  • محسن نقوی کا اسلام آباد سیکٹر ایچ 16 میں زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ ، ڈیڈ لائن دیدی