عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی کاز لسٹ سے کیس نکال دیا۔
ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے آج سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی ۔
یاد رہے کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنا تھی ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
توہین عدالت کی درخواست 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر دائر کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توہین عدالت کی کاز لسٹ
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔