لاہور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4ملزمان گرفتار، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور:
سی سی ڈی کاہنہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں سی سی ڈی کاہنہ نے بڑی کارروائی کی۔ ملزمان سے جدید رائفلیں، درجنوں پسٹلز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
سی سی ڈی کاہنہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ناجائز اسلحہ، ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی سی ڈی
پڑھیں:
کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ان انکشافات کے مطابق ملزمان تاجروں کی ریکی کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خاندان کی معلومات بھی حاصل کرتے تھے، ملزمان تاجروں کی تمام تر معلومات گروہ کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کے لفافے بھی پہنچاتے تھے، لفافے میں بھتے کی پرچیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر ہوتی تھیں۔ امجد شیخ نے بتایا کہ ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان پر بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔