قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، متعلقہ حکام اور اقتصادی ماہرین شریک ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اہداف، بجٹ تجاویز، وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں، اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ 26-2025؛ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی قیمتوں میں کمی ممکن ہے؟

اجلاس میں ملک بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے میگا منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی ترجیحات، اور صوبوں کو مالی وسائل کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NEC PSDP آئندہ مالی سال سرفراز بگٹی علی امین گنڈا پور قومی اقتصادی کونسل مراد علی شاہ مریم نواز وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئندہ مالی سال سرفراز بگٹی علی امین گنڈا پور قومی اقتصادی کونسل مراد علی شاہ مریم نواز وزیراعظم محمد شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل

پڑھیں:

عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ 

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔ 

واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع
  • وزیراعظم دوحہ میں عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ