انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی نے کیا کہا؟

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 کرکٹ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارتی بیٹر ابھیشک شرما کا دوسرا نمبر ہے۔ اسی طرح انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 210 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 30ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جبکہ حسن نواز 57 درجے ترقی کرکے 46 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب نے 4 درجے ترقی پاکر 61ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ ٹی20 کے کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی پاکر 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو سب سے بڑی شکست، نیوزی لینڈ نے چوتھا میچ 115 رنز سے جیت لیا

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا ہے۔ تاہم اس میچ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل نہیں تھے۔ اور ان کی تنزلی کی ایک یہ وجہ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 پلیئرز رینکنگ سلمان علی آغا شاہین شاہ آفریدی صائم ایوب محمد حارث محمد رضوان نئی رینکنگ جاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 پلیئرز رینکنگ سلمان علی ا غا شاہین شاہ ا فریدی صائم ایوب محمد رضوان وی نیوز ٹی20 کرکٹ کرکٹ ٹیم گئے ہیں

پڑھیں:

پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی

ڈھاکا — پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار 51 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر بیٹرز میں عباس آفریدی نے 19، احمد دانیال نے 17 اور خوشدل شاہ نے 13 رنز بنائے۔ صائم ایوب صرف ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان (8)، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی بولنگ میں شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تنظیم حسن، مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، بنگلہ دیش کے جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، عباس آفریدی اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ڈھاکہ میں ایئرفورس طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے اعزاز بچانے کی کوشش ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش مسلسل دوسری ٹی20 سیریز جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک دونوں ٹیمیں 23 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں 19 بار پاکستان جبکہ 4 بار بنگلہ دیش فاتح رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
  • ٹی 20ن کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • (سندھ بلڈنگ) صدر ٹاؤن میں عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات جاری
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط ہوں گی
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی