اسلام آباد:

ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے عمرہ ویزا کی آڑ میں گداگروں کو سعودیہ بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم سردار محمد عادل عمرہ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا جسے چھاپہ مار کر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔

مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں اور ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا بعدازاں زائدالمیعاد قیام کی بنیاد پر خواتین کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا، خواتین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمرہ ویزا

پڑھیں:

سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل

ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔  

ڈی پی او نے کہا کہ  واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا،   پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،  ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے،  دو گرفتار ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے،  مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔

 ڈی پی او نے کہا کہ  مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • 10 سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم گرفتار 
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار