آئی بی اے کراچی؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا منظوری کے بغیر غیر ملکی دورہ، محکمے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی:
آئی بی اے کراچی(انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے بغیر منظوری اور این او سی کے اجراء کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے اور حکومت سندھ کے متعلقہ محکمے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کی جانب سے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
محکمے نے معاملے پر ڈاکٹر اکبر زیدی سے باقاعدہ وضاحت طلب کرنے کے لیے کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ سے اجازت مانگ لی ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوادی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ بغیر اجازت و این او سی بیرون ملک دورہ کرنے پر انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کو عہدے سے فارغ کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے ذرائع نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق آئی بی اے کراچی کی جانب سے ڈاکٹر اکبر زیدی کے بیرون ملک جانے کے سلسلے میں درخواست محکمے کو موصول ہوئی تھی جس میں 19 سے 23 مئی تک اٹلی میں منعقدہ ایک ورکشاپ اور فورم میں شرکت کے لیے این او سی اور چھٹی مانگی گئی تھی۔
تاہم درخواست کے ساتھ فورم اور ورکشاپ کا دعوت نامہ منسلک نہیں کیا گیا تھا جو محکمے کی جانب سے مانگنے پر جمع کرایا گیا، تاہم اسی اثنا میں چھٹی کی منظوری اور این او سی کے اجراء کے بغیر ڈاکٹر اکبر زیدی بیرون ملک روانہ ہوگئے اور منظوری کا انتظار بھی نہیں کیا، لہٰذا یہ محکمہ ڈاکٹر اکبر زیدی سے اس معاملے پر وضاحت طلب کرنے کی سفارش کرتا ہے جو کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے کی جاسکے گی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر اکبر زیدی اپنی دوسری چار سالہ مدت کا دوسرا برس گزار رہے ہیں ان کی مدت ملازمت میں توسیع نگراں دور حکومت میں قائم مقام وزیر اعلیٰ نے کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے بیرون ملک وزیر اعلی
پڑھیں:
(سندھ بلڈنگ ) ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو ،کھوڑو سسٹم کا مہر ہ ثابت
نارتھ ناظم آباد بلاک آئی ، پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے193 پر خلاف قانون تعمیرات
ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سسٹم کی سرپرستی
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں کو سید ضیا کی سرپرستی نارتھ ناظم آباد میں درجنوں پلاٹوں سے خطیر رقم اینٹھ لی گئی بلاک آئی پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر بلڈنگ قوانین کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کو پٹہ ڈالنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں زمینی حقائق کے مطابق کراچی میں جاری غیر قانونی دھندوں کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدام اب تک عمل میں نہ لایا جا سکا ہے بلڈنگ افسران ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دینے اور محکمہ جاتی کاروائیوں سے بالا تر دکھائی دیتے ہیں وسطی میں ڈائریکٹر سید ضیا کے جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر سید ضیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکااسوقت بھی نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں پلاٹ نمبر بی اے 91 اور اے 193 پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے۔