190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت جمعرات کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی قیادت کی استدعا پر سزا معطلی درخواستیں اب 5 جون کو مقرر کی گئی ہیں، 5 جون کو فریقین کی جانب سے جواب جمع ہونے پر دلائل متوقع ہیں، نیب کی جانب سے 5 رکنی نئی پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت پیش ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 5 جون کو ہوگی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ خیال رہے احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا، سزا کے بعد اپیلیں دائر کی گئی تھی اور بعد ازاں سزا معطلی کی درخواستیں دائر ہوئیں۔
اپیلیں اور سزا معطلی درخواستوں کی جلد سماعت کی درخواست پر 17 اپریل سماعت ہوئی، عدالت نےجلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو 2 ہفتوں میں کیس مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ 30 اپریل کو دوبارہ جلد سننے کی درخواستوں پر سماعت میں آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی، 15 مئی کو نوٹسز جاری کیے گئے اور فریقین سے جواب طلب کیا گیا۔
یاد رہے پی ٹی آئی قیادت کی استدعا پر سزا معطلی درخواستیں اب 5 جون کو مقرر کی گئی ہیں، 5 جون کو فریقین کی جانب سے جواب جمع ہونے پر دلائل متوقع ہیں، نیب کی جانب سے 5 رکنی نئی پراسیکیوشن ٹیم بھی عدالت پیش ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواستوں پر سماعت کی جانب سے سزا معطلی جون کو
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔