اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو چترال میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ثنا کی میت کو گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کیا گیا تھا، اپرچترال کے علاقے چونیچ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے جنازے میں شرکت کی۔

فیصل آباد کے رہائشی 22 سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر17 سالہ ثنایوسف کو اسلام آباد کے سیکتر جی13 گھر میں گھس کر قتل کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

مقتولہ کے والد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کا اور ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم جائے۔

یاد رہے اسلام آباد پولیس نے قاتل کو بیس گھنٹے میں فیصل آباد سے گرفتارکیا، جس کے بعد ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا دوستی سے انکار پر غصے میں آکر اس نے ثنا یوسف پر فائرنگ کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ پیر کی شام 5 بجے ملزم نے ثنا یوسف کے گھر داخل ہوکر ان پر فائرنگ کی، 2 گولیاں ثنا کے سینے میں لگیں، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: ’ملزم کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے عبرت بنائیں‘، ثنا یوسف کے قتل پر شوبز ستارے بھی بول پڑے

اسلام آباد کی عدالت نے ملزم عمرحیات کوشناخت پریڈکے لیے جوڈیشل لاک اپ میں بھیجنے کا حکم دیا، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ شناخت پریڈ تک ملزم کی کسی سےملاقات نہ کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ثنا یوسف جوڈیشل چترال چونیچ شناخت پریڈ عدالت عمرحیات لاک اپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ثنا یوسف جوڈیشل چترال چونیچ شناخت پریڈ عدالت عمرحیات لاک اپ اسلام ا باد ثنا یوسف ٹک ٹاکر

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی