واشنگٹن:

چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں  مصروف ترین دن گزارا، جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ،  امریکی قیادت کی  کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور اس  کے علاقائی امن پر اثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر اراکین کانگریس کو پاکستان کے اصولی موقف پر بریفنگ دی۔

‎پاکستانی وفد نے علاقائی امن، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور حالیہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

ملاقاتوں میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت، نہتے عوام کو نشانہ بنائے جانے کا عمل اور سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل  کیے جانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے   امریکی  قیادت  کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کے بجائے  ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے۔

پاکستانی وفد نے امریکی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن، کانگریس خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا  رکن کانگریس سڈنی کملاگرڈو، ممبر کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونئیر، کانگریس مین جان مولینار سے  علیحدہ علیحدہ  ملاقات بھی کیں۔

علاوہ ازیں وفد نے سینیٹر جم بینکس، سینیٹر وان ہولن  اور سینیٹر کوری بوکر سے بھی علیحدہ علیحدہ   ملاقاتیں کیں اور علاقائی امن، انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت حالیہ بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ  کیا اور جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل اور مذاکرات پر زور دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے تعمیری روابط اور عوام کی بہتری کے لیے ایک پل قرار دیا۔

دریں اثنا ‎  امریکی کانگریس اراکین  نے پاکستان کے اقتصادی استحکام اور امن کے اہداف کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی کانگریس اراکین پاکستانی وفد کے حوالے سے پاکستان کے بلاول بھٹو کی جانب سے کی قیادت وفد نے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان