امریکی وزیر خارجہ کا تیانمن اسکوائر سے متعلق بیان چین پر حملہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ کا تیانمن اسکوائر سے متعلق بیان چین پر حملہ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ(آئی پی ایس )چینی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان کو چین پر حملہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا 1989 کے تیانمن اسکوائر کریک ڈان کو کبھی نہیں بھولے گی۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 4 جون 1989 کو، کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد جن میں زیادہ سیاسی آزادیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، فوجیوں اور ٹینکوں نے بیجنگ کے تیانمن اسکوائر سے پرامن مظاہرین کو زبردستی ہٹا دیا تھا۔
اس واقعے میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے، لیکن سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، بعض اندازوں کے مطابق یہ تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔چین کے کمیونسٹ حکمرانوں نے اس کے بعد سے کریک ڈان کے ہر عوامی تذکرے کو مٹانے کی کوشش کی ہے، اور سنسر شپ کے ذریعے تمام آن لائن حوالوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق، بدھ کے روز وان آن قبرستان کے داخلی دروازے پر پولیس اہلکار دیکھے گئے، یہ بیجنگ کے مغرب میں واقع ایک ایسی جگہ ہے جہاں کریک ڈان کے متاثرین کو دفنایا گیا تھا، تیانمن اسکوائر کی طرف جانے والے کئی چوراہوں پر بھی اہلکار تعینات تھے۔
بدھ کی شام کو، بسوں کی ایک قطار اور ایک چیری پکر (اونچائی پر کام کرنے والی گاڑی) نے جرمن اور کینیڈین سفارت خانوں میں نصب اسکرینوں کو جزوی طور پر بلاک کر دیا جن پر موم بتیوں کی تصاویر دکھائی جا رہی تھیں، یہ موم بتیاں عام طور پر تیانمن کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری طارق فاطمی کا دورہ روس کامیاب رہا، روسی وزیر خارجہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تیانمن اسکوائر
پڑھیں:
مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔