پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے فنڈ دینے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن میں ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ آئینی درخواست پشاور سے تعلق رکھنے والے وکیل ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ سے منظوری حاصل کر کے پنجاب کے ایک نجی ادارے یعنی لاہور بار ایسوسی ایشن کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جو آئین، قانون، اور عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرے صوبے کے بار ایسوسی ایشن کو فنڈ دینا رشوت اور سیاسی فائدے حاصل کرنے کی کوشش کے زمرے میں آتا ہے۔ اس عمل کو صوبے کی امانت میں خیانت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں صوبائی خزانے کو کسی اور صوبے میں سیاسی بنیادوں پر استعمال کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

درخواست گزار نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ این ایف سی ایوارڈ اور آئین کے تحت صوبائی وسائل کا استعمال صرف متعلقہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہو سکتا ہے، سوائے ہنگامی صورتحال یا کسی قدرتی آفت کے۔ لاہور بار کو دیا گیا فنڈ ان تمام تقاضوں سے متصادم ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ان کے اقدام پر فوری طور پر نااہل قرار دیا جائے، صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے، اور ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست میں سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں کا فنڈز کا غیرقانونی استعمال نہ صرف ان کی نااہلی کا سبب بن سکتا ہے بلکہ یہ عوام کے اعتماد اور ریاستی نظام پر بھی کاری ضرب ہے۔

بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور گیا ہے کہ

پڑھیں:

تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 
پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

محمد علی شاہ باچا نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کل ہونیوالی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
دریں اثنا، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی  ۔

اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے پی سی حکومت نے بلائی ہے اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا حکومت اپنے فیصلے کرچکی ہے کانفرنس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف اگر کل جماعتی کانفرنس بلاتی تو ضرور شرکت کرتے۔
دوسری جانب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیاسی جماعتوں کے اے پی سی میں عدم شرکت کے اعلان پر کہا ہے کہ کل امن و امان پر اے پی سی بلائی ہے، جو اے پی سی میں شرکت نہیں کرتے انہیں عوام کی پرواہ نہیں۔
یاد رہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان نے تحریک انصاف میں انتشار پھیلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا
  • یہ اکبربادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں،وکیل علی امین گنڈاپور کاجج سے مکالمہ