انوشکا کا بنگلورو میں بھگدڑ سے اموات پر دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اداکارہ انوشکا شرما نے چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کردیا۔
4 جون ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر ایک بھیانک بھگدڑ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوئے جس پر انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے ردعمل دیا۔
A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)
انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر خاموشی توڑتے ہوئے اس سانحے پر اپنی دل کی کیفیت ظاہر کی۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ٹیم کا آفیشل بیان شیئر کیا اور ساتھ ہی کئی دل شکستہ ایموجیز بھی پوسٹ کیں۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کا بیان:
بیان میں کہا گیا کہ ہم ان افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں جو میڈیا رپورٹس کے ذریعے سامنے آئے، جب ٹیم کی آمد کے موقع پر بنگلورو میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی، ہم سب کی سلامتی اور خیریت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلورو ان جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے،جیسے ہی ہمیں صورت حال کا علم ہوا، ہم نے فوری طور پر اپنے پروگرام میں تبدیلی کی اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا۔ ہم اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ محفوظ رہیں۔
جشن کی جھلکیاں
اس سے قبل بدھ کو انوشکا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بنگلورو کی سڑکوں پر جشن کی جھلکیاں شیئر کی تھیں۔
وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ آر سی بی کی پریڈ بس میں موجود تھیں اور اسٹیڈیم تک کے سفر کے مناظر دکھائے۔
ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی کو بس کے اگلے حصے میں بیٹھے دکھایا گیا، جہاں ان کی گود میں ٹرافی رکھی تھی،ویڈیو میں حفاظتی گاڑیاں راستہ صاف کر رہی تھیں تاکہ پریڈ آگے بڑھ سکے۔
جو دن رائل چیلنجرز بنگلورو کے پرستاروں کے لیے خوشی کا موقع ہونا تھا، وہ ایک بھیانک سانحے میں تبدیل ہو گیا، جب اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچ گئی، جس میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔
اگرچہ حالات خراب تھے مگر آر سی بی کی اعزازی تقریب منصوبے کے مطابق ہوئی لیکن بس کی پریڈ جو کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا کی منظوری سے ہونی تھی، وہ آخر کار منسوخ کر دی گئی۔
اسٹیڈیم کے اندر کھچا کھچ بھرے مجمعے سے ویرات کوہلی اور کپتان راجت پٹیدار نے خطاب کیا، پھر کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رائل چیلنجرز بنگلورو انوشکا شرما نے ویرات کوہلی اسٹیڈیم کے کا اظہار
پڑھیں:
بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے مہمان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر 112 رنز بنا کر حاصل کرلیا، جس میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کی دلکش اننگز بھی شامل تھی۔
صائم ایوب نے طویل عرصے بعد فارم حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 71 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سلمان مرزا کو جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے 18 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے تاہم انہوں نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 234 رنز بنائے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 130 میچوں کی 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔
بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹی20 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے سب سے زیادہ 5 سنچریوں کا مشترکہ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 48.69 کی شان دار اوسط کے ساتھ 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جوز بٹلر نے 132 اننگز میں 35.49 کی اوسط اور 148.97 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 869 رنز بنا رکھے ہیں اور فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں، جنہوں نے 150 اننگز میں 26.69 کی اوسط سے 3 ہزار 710 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 118 اننگز میں 31.81 کی اوسط سے 3 ہزار 531 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان نے 106 میچ کھیلے ہیں اور 93 اننگز میں 47.41 کی اوسط اور 125.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 414 ٹی20 رنز بنائے ہیں اور اس فہرست میں ان کا نمبر 6 ہے۔