کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر خود اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرتی ہیں: عریقہ حق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پاکستان کی مشہور کونٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر اپنی ویڈیو خود لیک کر دیتی ہیں۔عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کو نٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین فالوورز ہیں جبکہ عریقہ حق، عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عریقہ حق نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ ویڈیو لیک سے متعلق کیے گئے سوال عریقہ حق نے بتایا کہ آج کل لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اکثر لڑکیاں کچھ عرصے تک لائم لائٹ میں ہوتی ہیں لیکن اس کے بعد جب منظر عام سے غائب ہونے لگتی ہیں تو شہرت کی خاطر اپنی ہی ویڈیوز لیک کردیتی ہیں۔عریقہ حق کے مطابق پہلے مجھے ایسی لڑکیوں سے ہمدردی ہوتی ہے لیکن اب دیکھتی ہوں کہ کئی لڑکیاں خود ہی ویڈیوز لیک کر دیتی ہیں، تاہم ایسی لڑکیوں کی تعداد بہت کم ہے جو اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویڈیوز لیک
پڑھیں:
ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن رکن اسمبلی فرخ جاوید مون نے پیش کی جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے جو نوجوان نسل بالخصوص بچوں کو بےحیائی کی طرف راغب کر رہا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر اُکساتے ہیں، جو اسلامی معاشرتی اقدار کے سراسر منافی ہے۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کی جانب تیزی سے راغب ہو رہی ہے، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس کے لائیو چیٹ فیچر پر فوری پابندی عائد کی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر ماضی میں بھی عارضی پابندیاں لگائی جاچکی ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں فحاشی، غیر اخلاقی مواد اور صارفین کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر منفی اثرات شامل ہیں۔
Post Views: 6