وکٹری پریڈ؛ بھارتی بورڈ نے فرنچائز کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں کے بعد دامن چھڑالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: "اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے" کوہلی وکٹری پریڈ نہ رکوانے پر تنقید کی زد میں
بعدازاں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ بنگلورو میں پیش آنے المناک واقعہ پر افسردہ ہیں، آئندہ اس طرح کی تقریبات کیلئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ! پولیس نے منع کیا تو فرنچائز نے کیا دلیل دی؟
بی سی سی آئی سیکریٹری نے واقعہ سے دامن چھڑاتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی نجی تقریبات پر بھارتی بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں۔
اسی طرح انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے بھی جان چھڑاتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیدیا، انکا کہنا تھا کہ فرنچائز کی وکٹری پریڈ کو کوئی علم نہیں تھا، تو ہمیں اس کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہے؟۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمیں کسی ایسی چیز کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل وکٹری پریڈ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔