بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا معطلی، امید ہے عید سے دو دن قبل کوئی مثبت پیشرفت ہوگی: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق امید ہے کہ عید سے دو دن قبل کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق پہلی مرتبہ کیس لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 8 مئی کو سماعت کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ 17 جنوری کے بعد اب جون آگیا، ابھی تک کیس کی سماعت نہیں ہوئی، انصاف ناصرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی پہنچ گئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کی سماعت پر رہنماؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کا کہا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔