چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی جتنا ٹیکس دیتا ہے، اس کو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے، صرف لیاقت آباد ملک کے بڑے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں، ایم کیو ایم کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چائنا کے تعاون سے شروع ہونے والے کورس کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو چکی ہے، لیکن ہم نے خود کو نہیں بدلا، جو جدید دنیا سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکے گا وہ بہت پیچھے رہ جائے گا، میں اتنا ہی سچ بولتا ہوں جتنی پاکستان میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جدید دنیا آبادی کے بحران کا شکار ہے، تعلیمی اداروں میں بچیوں کیلئے جگہ بنانی ہے، پاکستان کی تعمیر اور ترقی کیلئے کراچی سب سے آگے ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں ڈیویلیوشن کی جگہ اکیومولیشن آف پاور ہوگیا، کراچی جتنا ٹیکس دیتا ہے، اس کو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے، صرف لیاقت آباد ملک کے بڑے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، کے الیکٹرک بتائے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے، کرپشن ایک صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم نے کہا کہ کو تیار
پڑھیں:
پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے ایوری ڈینیس پیکسار کے ورکر عثمان علی کی غیر قانونی برطرفی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا۔معمولی سی بات پر کمپنی انتظامیہ نے یک جنبش قلم محنت کش کو ملازمت سے برطرف کردیا جو کہ غیر قانونی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ایوری ڈینیس پیکسار ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری محمد فرقان انصاری کی قیادت میں آئے ہوئے یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال اور یونین کے عہدیداران اور برطرف ملازم عثمان علی بھی موجود تھے۔خالد خان نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ فیکٹری کے ماحول کو خراب نہ کرے اور غریب محنت کشوں سے روزگار نہ چھینا جائے۔معمولی غلطی پر تنبیہ لیٹر نکالا جاسکتا تھا لیکن عثمان علی کو ملازمت سے برطرف کر کے فیکٹری کے ماحول کو خراب کیا گیا ہے اور محنت کشوں کو مشتعل کیا گیا ہے۔عثمان علی کی جبری برطرفی آئی ایل او قوانین اور لیبر قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور اسے چیلنج کیا جائے گا اور غریب ملازم کی قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔