عمران خان نے پیغام دیا ہے ورکرز قربانی کے لیے تیار رہیں، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ورکرز کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے تیار رہیں، معاشرے ایٹم بم گرانے سے نہیں انصاف اور اخلاقیات غائب ہونے سے ختم ہوجاتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں وکلاء کے ذریعے عدالت جانے کی اجازت ملی بانی نے ورکرز کے لئے پیغام دیا ہے کہ آپ کو قربانی کے لیے تیار رہنا ہے، بانی نے کہا جس معاشرے میں انصاف اور اخلاقیات ختم ہوجائے وہ معاشرے ختم ہوجاتے ہیں، ایٹم بم گرانے سے ختم نہیں ہوتے اور ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان کو گرانے کے لیے ان کی اہلیہ کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی جس سیل میں ہیں اس سیل کو تالے لگائے ہوئے ہیں انہیں ملاقات نہیں کرنے دیتے، بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ جیل میں بیٹھے ہیں۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1038583394557557/?rdid=9chkbrjAfoDPfSj7&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F19Go3wFtYN%2F
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے، نواز شریف پاناما کے کیس میں تھے لیکن ان کی بیگم کو کوئی تکلیف نہیں دی گئی بشری بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اس کے باوجود ان کو ملنے نہیں دیا جاتا ان کو عید سے قبل رہا کرکے باہر نکالیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ یاسمین راشد، صنم جاوید، سینیٹر مشتاق کی اہلیہ کو باہر آنے دیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں، فارم 47 کی حکومت عورتوں کی ہی دشمن ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔