فتنہ الہندوستان کے ذریعے کراچی اور گوادر پورٹ کو نقصان پہنچانے کی آڈیو منظر عام پر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ذریعے کراچی اور گوادر پورٹ کو نقصان پہنچانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی آڈیو چلائی گئی جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بن قاسم اور کراچی پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
آڈیو میں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہینڈلر کو ’استاد‘ کے نام سے مخاطب کر رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے نئی سازش شروع کی ہے، بھارت پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر لانا چاہتا ہے، را کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اہداف دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی آڈیو کلپ میں کراچی اور گوادر پورٹ پر حملے کی گفتگو کی گئی، اس میں را ہینڈلرز کیلیے استاد کا لفظ استعمال کیا گیا، فتنہ الہندوستان کا ہدف پاکستان کی ابھرتی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، مسنگ پرسنز معاملے کو ریاست کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، مسنگ پرسنز کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے، سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پراکسی وار کھلی جنگ میں تبدیل، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
On 01 October 2025, security forces conducted an intelligence based operation (IBO) in Sherani District of Balochistan, on reported presence of terrorists belonging to Indian proxy, Fitna al Khwarij.
During the conduct of operation, own forces effectively engaged the…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2025
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
مزید دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 2 آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 13دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشتگردی کرنے والوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان بھارتی پراکسی پاک فوج دہشتگرد ہلاک ضلع شیرانی فتنہ الخوارج