سٹی 42 : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر کل ( جمعہ) سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے 9 جون تک  چھٹیاں ہوں گی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عید الاضح ی

پڑھیں:

سندھ میں15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ کے وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ نےاعلان کیا ہے کہ صوبے میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن پلاسٹک آلودگی کا خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے،ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا، عوام پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں اور صاف ستھرا ماحول اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں پلاسٹک صفائی مہم کا آغاز کر چکی ہے اور پلاسٹک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، پلاسٹک سے پاک سندھ ہمارا خواب ہے جسے ہم سب کو مل کر حقیقت بنانا ہے۔

صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست کپڑے اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور 15 جون 2025ء سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شجرکاری، تمر کے درختوں کی افزائش، ری سائیکلنگ انڈسٹری کے فروغ اور  ندی نالوں کی صفائی  کے عمل میں مصروف ہے،سندھ حکومت تعلیمی و سماجی اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

متعلقہ مضامین

  • عیدالاضحیٰ ، سندھ حکومت کا قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان
  • سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان
  • سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
  • سندھ میں15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
  • آزاد کشمیرحکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
  • تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کےعہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر
  • عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا