ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے تازہ تجارتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست پر ہوا تاہم ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ہوئے رابطے میں ہونیوالی گفتگو کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 12 مئی کو دونوں ممالک نے ایک 90 روزہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ایک دوسرے پر عائد سخت تجارتی محصولات کو جزوی طور پر واپس لینے پر اتفاق ہوا تھا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار تجارتی شراکت داروں پر سخت اقدامات کی دھمکیاں دے چکے ہیں، جنہیں وہ اکثر آخری لمحات پر واپس بھی لے چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
آصف علی زرداری سے سابق گورنر کی ملاقات,سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔