پاکستان میں یومیہ 1200 روپے سے کم کمانے والے افراد اب غریب تصور ہوں گے، عالمی بینک
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت کی پیمائش کے پیمانے کو تبدیل کرتے ہوئے نئی حدود متعین کردی ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک کے لیے غربت کی یومیہ آمدن کی حد 3.65 ڈالر سے بڑھا کر 4.20 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور نئے معیار کے مطابق پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
پرانے معیار (3.
مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا
اپر مڈل انکم ممالک کے لیے غربت کی پیمائش کا معیار 6.85 ڈالر سے بڑھا کر 8.30 ڈالر یومیہ مقرر کیا گیا ہے اور اس معیار کے مطابق پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اس حد سے نیچے ہے جو ملک کی معاشی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی بینک نے پاکستان کو نچلے درمیانے آمدن والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ معاشی عدم استحکام، مہنگائی، سیلاب اور دیگر بحرانوں نے غربت میں اضافے کو جنم دیا ہے جبکہ 2023 کے بدترین سیلاب نے زرعی پیداوار اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جس سے غربت کی شرح میں اضافہ ہوا۔عالمی بینک نے زور دیا کہ غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کو انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم، نئی مردم شماری کے فقدان نے اعداد و شمار کی درستگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا گھر میں کیسے داخل ہوا؟
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: غربت کی پیمائش عالمی بینک نے کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔ْدوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 2 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.65 ڈالر ہوگئی۔ادھر، 65 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 127 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 4 ہزار 395 روپے ہوگئی۔